مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کردی ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی قرار دیتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا۔ یہ انکشاف پاکستان میں میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے ہوا۔پیمرا نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا نے 11 اکتوبر کو ایک مراسلہ پیمرا کوبھجوایا جس میں حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے۔نادرا کے مراسلے کی روشنی میں پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلز حافظ حمد اللہ کو اپنے پروگرامز، ٹاک شوز اور خبروں میں مدعو نہ کریں کیونکہ وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں بلکہ ایلین (غیرملکی) ہیں۔
پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کردی ہے۔
News ID 1894893
آپ کا تبصرہ